پوڈوچیری ،8دسمبر(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی تمل ناڈو اور پوڈوچیری میں زبردست بارش اور سیلاب سےہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے آج پوڈوچیری پہنچ گئے۔
پوڈوچیری کے لاسپیٹ ہیلی پیڈ پر پوڈوچیری کانگریس کمیٹی کے صدر اے ناماسوائم، سابق مرکزی
وزیر وی نارائن سامی، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ویتھلیگم، تمل ناڈو اور پوڈوچیری کے کانگریس انچارج مکل واسنک اور تمل ناڈو ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ای وی کے ایس ایلن گوون نے مسٹر گاندھی کا استقبال کیا۔
مسٹر گاندھی بارش اور سیلاب سے متاثر پوڈوچیری کے روڈی پٹی، شانمدھا نگر اور کرومام بکام علاقوں کا دورہ کریں گے۔